جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

’دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیرحل شدہ ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ صحافیوں کیلئے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے آج کے دن ہم صحافیوں کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

گوتریس نے صحافیوں کے عالمی دن پر کہا کہ دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیرحل شدہ ہیں ایک بار پھر آزاد اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے جمہوریت کیلئے خطرہ ہے سز انہ ملنا صرف ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے، حکومتوں کو چاہیے ہر کیس کی تحقیقات کریں مجرموں کو کٹہرے میں لائیں، حکومتوں کو یقینی بنانا چاہیے صحافی ہر جگہ اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔

انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ جب صحافیوں کو خاموش کیا جاتا ہے تو ہم سب اپنی آواز کھو دیتے ہیں، آئیں ہم سب ملکر صحافتی آزادی کا دفاع کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں