تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

افغان صوبے غزنی میں صحافی کو قتل کردیا گیا

کابل: افغان صوبے غزنی میں صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے غزنی میں صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو گھر کے قریب سائلنسر لگی پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

رحمت اللہ نیک زاد صوبائی جرنلسٹ یونین کے سربراہ تھے، وہ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے منسلک تھے۔

غزنی پولیس کا کہنا ہے کہ رحمت اللہ نیک زاد کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

طالبان نے ایک بیان میں غزنی کے صحافی پر حملے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ دوماہ کے دوران ملک میں 5 صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے،جن میں فردین امینی، یماسیاوش، الیاس داعی، ملالہ مائیوند، شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں صحافیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حالیہ حملوں کی تحقیقات کرائیں جس سے ملک میں متعدد صحافی ہلاک ہوئے۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کے خلاف حملوں کی تحقیقات میں عدم پیش رفت سے آزادی صحافت کو شدید نقصان پہنچے گا۔

Comments

- Advertisement -