تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

محسن بیگ کا بیٹا حمزہ بیگ گرفتار

اسلام آباد: معروف صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، حمزہ بیگ کو تھانہ مارگل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حمزہ بیگ کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ایف آئی اے اہلکاروں پر فائرنگ اور تشدد پر حمزہ بیگ کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی احکام کے مطابق چھاپے میں حمزہ بیگ نے والد کے ساتھ مل کر اہلکاروں پر فائرنگ کی اور تشدد کیا تھا۔

خیال رہے کہ نجی پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر محسن بیگ کو گرفتار کرکے  ایف آئی اے میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس سے قبل عدالت نے محسن بیگ کے گھر پر فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: محسن بیگ کے گھر چھاپہ، عدالت کا ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے صبح ساڑھے 9 بجے چھاپہ مارا، سوا 2 بجے تک ایس ایچ او نے ریکارڈ اور زیر حراست محسن بیگ پیش نہیں کیا، بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے اور ایس ایچ او کی ایف آئی آر سے ثابت ہے چھاپہ غیر قانونی تھا، چھاپہ مار ٹیم میں جو لوگ شامل تھے وہ چھاپے کا اختیار نہیں رکھتے تھے، تھانہ مارگلہ ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے الگ مقدمہ بنایا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کے لیے مقدمہ درج کیا، ریکارڈ سے ایس ایچ او کا غیر قانونی اختیار ظاہر ہوتا ہے، محسن بیگ کا بیان پولیس ریکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

عدالت نے حکم نامے کی کاپی آئی جی اسلام آباد کو بھی بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -