تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

صحافی نے 6 زبانوں میں رپورٹ پیش کر کے سب کو حیران کردیا

روس اور یوکرین کے درمیان جاری بحران کی کوریج کرنے والے صحافی کو چھ مختلف زبانوں میں رپورٹنگ کرنے پر انہیں ”اگلا جیمز بانڈ“ کہا جا رہا ہے۔

روس اور یوکرین کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلپ کروتھر نے انگریزی، لکسمبرگش، ہسپانوی، پرتگالی، فرانسیسی اور جرمن زبان میں بات کی۔ انہوں نے رپورٹ کو چھ زبانوں میں پیش کیا۔

فلپ کروتھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیا۔ ویڈیو دیکھا کر صارفین صحافی کی مہارت پر داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور بیشتر نے انہیں ”اگلا جیمز بانڈ“ قرار دیا۔

59 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ نے ہزاروں کی تعداد میں تبصرے اور 50 ہزار کے قریب لائکس حاصل کیے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر کہا کہ ”میں جانتا تھا کہ لکسمبرگ کا وجود ہے، لیکن واقعی میں اس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، یہاں تک کہ وہاں چھٹیاں گزارتے ہوئے بھی۔۔۔ میرا اندازہ ہے کہ میں نے اسے صرف جرمن ہی سمجھا؟“

دوسرے صارف نے لکھا کہ ”ہ بہت متاثر کن ہے، میں ان لوگوں کا انتہائی احترام کرتا ہوں جو متعدد زبانیں عبور رکھتے ہیں لیکن ایک شخص کا 6 مختلف زبانوں میں بات کرنے کا مشاہدہ پہلی بار ہوا۔“

Comments

- Advertisement -