تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ

واشنگٹن: امریکی انویسٹمنٹ بینک جے پی مورگن کے ماہرین نے تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی انوسٹمنٹ بینک جے پی مورگن سے وابستہ تجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہے  یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ اور یورپ کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کے جواب میں اگر روس نے تیل کی پیدوار میں کمی کردی تو یہ دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت مالی لحاظ سے روس مضبوط پوزیشن میں ہے اور وہ اپنی معیشت کو نقصان پہنچائے بغیر خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 50 لاکھ بیرل روزانہ کی کمی برداشت کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روس یورپی ممالک کو مالی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے اگر تیل پیدوار میں 30 لاکھ بیرل یومیہ کمی کرتا ہے تو لندن خام تیل کی قیمت 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

اور اگر روس نے پیداوار میں 50 لاکھ بیرل یومیہ کمی کردی تو خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

Comments

- Advertisement -