تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

جونیئر این ٹی آر کے لیے بین الاقوامی اعزاز

مشہور تیلگو اسٹار جونیئر این ٹی آر آسکر کی بہترین اداکار کے لیے تیار کی گئی پیش گوئی فہرست میں شامل ہونے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جونیئر این ٹی آر نے ہدایت کار ایس ایس راجا مولی کی فلم ’آر آر آر‘ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کو نہ صرف بھارت بلکہ ہالی وڈ میں بھی اچھا رسپانس ملا۔

ایک طرف فلم کی آسکر ایوارڈ میں نامزدگی زیرِ غور ہے تو دوسری جانب مشہور ہالی وڈ ویب سائٹ ’ورائٹی‘ نے جونیئر این ٹی آر کا نام آسکر کے بہترین اداکار کی پیش گوئی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

فہرست میں دیگر فنکاروں بھی شامل ہیں جو آئندہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہو سکتے ہیں۔ اگر جونیئر این ٹی آر نے نامزدگی میں جگہ بنا لی تو وہ تمام بھارتی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

Jr NTR In Oscars Best Actor Predictions List

اس سے قبل فلم ’آر آر آر‘ کو ہالی وڈ کریٹکس ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ فلم وہ پہلی بھارتی فلم ہے جو یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

Comments

- Advertisement -