جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

قہقوں کے منفرد انداز سے مشہور ہونے والی شخصیت دارِ فانی سے کوچ کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

میڈریڈ: انٹرنیٹ پر اپنے  قہقوں کے منفرد انداز سے  عالمی شہرت حاصل کرنے والے ہسپانوی شہری دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر اپنے قہقوں سے مشہور ہونے والے عالمی شہرتِ یافتہ ہسپانوی مزاح کار جون جویا بورجا 65 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جون جوریا بورجا طویل عرصے سے علیل تھے، گزشتہ دنوں انہیں طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج وہ دورانِ علاج چل بسے۔ اُن کو ’ال رستاس‘ کے نام سے بھی دنیا بھر میں شہرت حاصل تھی۔

- Advertisement -

جون جویا بورجا کو 2007 میں اُس وقت عالمی شہرت ملی جب وہ ایک انٹرویو میں موجود تھے اور کسی بات پر ایک دم سے ہنسے تھے۔ اُن کا یہ انداز لوگوں کو اس قدر پسند آیا کہ انہوں نے بعد میں اس ویڈیو کلپ کو مختلف مقامات پر میمز کے لیے استعمال کیا۔

اُن کے دوست نے تقریباً 7 سال بعد یعنی 2015 میں ایک اور  مزاحیہ ویڈیو بنا کر شیئر کی جس میں جون جوریا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بورجا خود بھی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ رہے اور وہ مختلف ٹاک شوز میں میزبانی بھی کرچکے تھے۔ اُن کے انتقال کی خبر نے دنیا بھر میں  موجود لاکھوں مداحوں کو افسردہ کردیا۔

ایک صارف نے اُن کی موت پر لکھا کہ ’جس شخص کے قہقوں کی وجہ سے ہم اپنی پریشانی تھوڑی دیر کے لیے بھول جاتے تھے، اب وہ شخص ہم میں موجود نہیں ہوگا‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اپنے قہقوں سے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والا شخص، لاکھوں لوگوں کو غمزدہ کرگیا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں