تازہ ترین

بھارت میں ویب سیریز سے متاثر ہوکر لڑکی کیساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف

بھارت کے شہر حیدر آباد میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے انگریزی فلموں اور ویب سیزیز سے متاثر ہوکر ایسا جرم کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حیدر آباد میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں نیا موڑ آگیا۔ ملزمان نے پوچھ گچھ کرنے پر پولیس کو بتایا کہ ہم نے انگریزی فلموں اور ویب سیریز سے متاثر ہوکر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔

تین ملزمان میں سے ایک نے اب تک پولیس کو کوئی بیان نہیں دیا تاہم باقی دو ملزمان نے بتایا کہ ہم امتحانات کے بعد سے فارغ تھے اور ہر روز شراب خانے جاتے تھے، 28 مئی کو شراب خانے گئے جہاں مذکورہ لڑکی اور اس کے دوست سے ہمارا تعارف کرایا گیا۔

ملزمان نے بتایا کہ ہم ان سے ڈیٹ پر جانے کے لیے کہنا چاہتے تھے، اس لیے ہم انہیں باہر لے جا کر کچھ کرنا چاہتے تھے، پہلے تو ہم ان کا ردعمل جاننا چاہتے تھے اس لیے ہم نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا، ہمارے برے رویے کی وجہ سے وہ باہر گئے تھے ہم نے ان کا پیچھا کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کا دوست گھر چلا گیا، ہمارے پاس اب ایک ہی راستہ تھا اور ہم اسے کھونا نہیں چاہتے، اس لیے ہم نے متاثرہ لڑکی کو یہ کہہ کر ہم پر یقین دلایا کہ ہم اسے گھر چھوڑ دیں گے، اصل میں ہم اس کے ساتھ زیادتی کرنا چاہتے تھے۔

Comments

- Advertisement -