جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

گلوکار جوبن نوتیال افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی گانوں کا ریمیک بنا کر شہرت حاصل کرنے والے بھارتی گلوکار جوبن نوتیال افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جوبن نوتیال بلڈنگ کی سیڑھیاں اترتے ہوئے پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے گر گئے۔

حادثے کے بعد گلوکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیڑھیوں سے گرنے کی وجہ سے ان کی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں جبکہ سر پر بھی چوٹ آئی ہے۔

ڈاکٹر نے جوبن نوتیال کو سیدھے ہاتھ کو حرکت دینے سے بالکل منع کر دیا۔ ان کے ہاتھ کی سرجری کی جائے گی۔

جوبن نوتیال نے کئی پاکستانی گانوں کے ریمیک بنا کر شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’لٹ گئے‘، ’ہمنوا میرے‘، ’راتاں لمبیاں‘، ’تم ہی آنا‘ اور ’تجھے کتنا چاہنے لگے‘ جیسے گانے بھی گائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں