تازہ ترین

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...
Array

جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا میاں طارق عادی مجرم نکلا، سنسنی خیز انکشافات

ملتان: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے ملزم میاں طارق کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے ملزم میاں طارق کے خلاف 2015 سے 2018 تک مختلف تھانوں میں 10 مقدمات درج ہوئے۔

میاں طارق کے خلاف مقدمات تھانہ چہلیک، بی زیڈ، پرانی کوتوالی، نیو ملتان میں درج ہیں، میاں طارق نے انشورنس کے پیسے حاصل کرنے کے دکان پر آگ لگوائی۔

رپورٹ کے مطابق چوک فوارہ مارکیٹ کے تاجر بھی میاں طارق کے خلاف پولیس کو متعدد درخواستیں دے چکے ہیں۔

دوسری جانب میاں طارق اور اس کے بیٹے فیصل نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: جج ویڈیو اسکینڈل کیس، مرکزی ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں طارق اور اس کے ساتھیوں پر مشتمل یہ افراد ناصرف عدلیہ بلکہ دیگر سرکاری افسران کو بلیک میل کرکے اپنے ناجائز کاموں کے ساتھ ساتھ ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جج ارشد ملک بلیک میلنگ اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم میاں طارق محمود کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا تھا، ملزم دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

بعدازاں عدالت نے میاں طارق کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم طارق محمود کے 10 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

Comments

- Advertisement -