بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

جج عظیم خان کی جوڈیشل کمیشن فیصلے کیخلاف اپیل مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ نے جج عظیم خان کی جوڈیشل کمیشن فیصلےکیخلاف اپیل مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ کےجج عظیم خان آفریدی نےکنفرمیشن نہ ہونے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔

عظیم خان آفریدی نےجوڈیشل کمیشن میں مستقل نہ ہونےکےعمل کوچیلنج کیا تھا۔ جج عظیم خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے22 اکتوبر 2012 کو میرے متعلق فیصلہ کیا ہی نہیں تھا اس وقت کےچیف جسٹس نےمجھےمستقل کرنےکی سفارش کی تھی۔

عظیم آفریدی نے کہا کہ چیف جسٹس کی سفارش کےباوجودکمیشن اجلاس میں نام زیرِتجویز نہیں لایاگیا اعتراضات کوعدالت پہلےہی شوکت عزیز صدیقی کیس میں زیرغور لاچکی ہے چیف جسٹس کی کنفرمیشن کی سفارش کے باوجود درخواست گزارمستقلی کاحق نہیں رکھتا۔

سپریم کورٹ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی جج کےبارےمیں سفارش کارروائی کاحصہ ہونے کے علاوہ کچھ نہیں، چیف جسٹس کی بھیجی سفارش پر کمیشن میں غورکےبعدووٹنگ بھی کی جاتی ہے معاملے پر ہائیکورٹ کا فیصلہ درست اور قانون کے مطابق ہے۔

ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئےخارج کیا تھا۔ عظیم خان 5ستمبر2011 کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں