تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جج بلیک میلنگ اسکینڈل، نواز شریف کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد: جج بلیک میلنگ اسکینڈل سے متعلق نواز شریف کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جج بلیک اسکینڈل کیس سے متعلق نواز شریف کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے، دائر درخواست میں جج ارشد ملک اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسکینڈل کے معاملے پر ہمارا موقف بھی سنا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر ہمارا موقف بھی سنا جائے، سپریم کورٹ نے جو ویڈیو اسکینڈل میں فیصلہ دیا اس سے ہمارا حق متاثر ہوا، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

مزید پڑھیں: جج ویڈیواسکینڈل کیس کا فیصلہ جاری ، تمام درخواستیں نمٹا دیں

نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جج ارشد ملک کی جاتی امرا میں ملاقات کی کہانی من گھڑت ہے، ارشد ملک پر دباؤ ڈالنے کے لیے رابطہ کیا نہ ہی رشوت کی پیش کی گئی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو اختیار ہے کہ وہ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد جج ارشد ملک کی طرف سے نواز شریف کو دی جانے والی سزا کا ازسر نو جائزہ لے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -