تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امریکی عدالت نے ٹرمپ کو بڑی سزا سنا دی

نیویارک: عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مختلف خیراتی اداروں کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے سابق خیراتی ادارے کے فنڈ کو سیاسی اور کاروباری مفادات کے لیے استعمال کرنے پر 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔

عدالت نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خیراتی ادارواں کو ہرجانے کی رقم ادا کریں تاکہ ریاست کی ڈیموکریٹ اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کی طرف سے دائر کیا گیا دیوانی مقدمہ نمٹایا جاسکے۔

امریکی صدر کے خیراتی ادارے کے خلاف سول مقدمہ ریاست کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے دائر کیا تھا جس میں خیراتی ادارے پر 2016 کی صداتی مہم میں ٹرمپ کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلہ خیراتی اداروں کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی ہماری کوششوں کی فتح ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد کا محاسبہ ہوا ہے جو خیراتی رقوم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اکاؤٹنگ کمپنی کو حکم دیا تھا کہ ان کے 8 سال کے ٹیکس گوشوارے نیویارک میں دائر کیے گئے مقدمے میں درخواست گزار کو فراہم کریں۔

امریکی صدر کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی درخواست مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی سائرس وینس کے دفتر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -