The news is by your side.

Advertisement

آفریدی کے بھارت میں دیے گئے بیان پرقانونی نوٹس جاری

لاہور: پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ’’بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار‘‘ ملنے کا بیان دے کرغیرضروری تنازعات کا شکارہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے شاہد آفریدی کو لیگل نوٹس بیج دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ’’ کسی بھی ملک کی نسبت میں ہمیشہ بھارت میں کھیلنا زیادہ پسند کرتا ہوں۔ مجھے اور میری ٹیم کو یہاں پاکستان سے زیادہ پیارملا ہے‘‘۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے یہ بیان کلکتہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کے بیان سے قوم کے جذبات مجروع ہوئے ہیں، لہذا کپتان کو جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے ایسا بیان کیوں دیا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے جواب داخل نہیں کیا تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔

کچھ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب کہ ٹیم بھارت میں ہے، لوگوں کو چاہئے کہ وہ رائی کا پہاڑ بنانے کے بجائے قومی ٹیم اوراس کے کپتان کی حمایت کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں