The news is by your side.

Advertisement

مشرف، زرداری اور گیلانی کیخلاف سماعت کرنے والا عدالتی بینچ ازخود تحلیل

لاہور : پرویز مشرف، آصف زرداری اور یوسف گیلانی کے خلاف دس سال پرانے مقدمات پر چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سماعت کرنے والا فل بینچ بغیر کارروائی تحلیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پروز مشرف، آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف دس برس پرانے زیر التوا مقدمات میں سماعت کرنے کا عدالتی بینچ از خود تحلیل ہوگیا۔

بینچ کے رکن جسٹس شہزاد ملک نے ذاتی وجوہات کی بناء پر سماعت سے معذرت کرلی، جس کے باعث فل بینچ تحلیل ہوگیا۔

دوسری جانب تینوں شخصیات کے خلاف مقدمات درج کروانے والے درخواست گزار وکلا شاہد نسیم، رانا علم الدین ، اللہ بخش گوندل بھی اب دنیا میں نہیں رہے۔

عدالتِ عالیہ میں درخواست گزار رانا علم الدین نے پرویز مشرف کے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور آصف زرداری کے 2 عہدے رکھنے سے متعلق درخواست دائر کررکھی تھی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کےلیے وکیل شاہد گوندل اور اللہ بخش نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

خیال رہے کہ تینوں شخصیات کے خلاف زیرالتوا کیسز کی سماعت کےلیے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دو روز قبل ہی تشکیل دیا تھا۔

تین رکنی فل بنچ میں چیف جسٹس امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان بھی شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں