تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘انصاف دینا صرف عدلیہ نہیں دیگراداروں کی بھی ذمہ داری ہے’

اسلام آباد: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا ہے کہ انصاف دینا صرف عدلیہ نہیں دیگراداروں کی بھی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی زیرصدارت عدالتی پالیسی سازکمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پولیس، پراسیکیوشن، جیل انتظامیہ اوردیگرادارے بھی نظام کاحصہ ہیں، نظام انصاف کےتمام اداروں کو باہمی اشتراک سےکام کرناہوگا۔

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ انصاف دینا صرف عدلیہ نہیں دیگراداروں کی بھی ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی کا مطلب صرف عدالتوں سےفیصلےہونانہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جج عظیم خان کی جوڈیشل کمیشن فیصلے کیخلاف اپیل مسترد

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا فوجداری انصاف کا نظام کسی بھی دوسری ریاست کی طرح پولیس، پراسیکیوشن، عدلیہ اور جیل وغیرہ پر انحصار کرتا ہے۔

ان تمام اداروں کو انصاف کے نظام کے موثر کردار کے لیے قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر کمیٹی کے شرکا نے چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ پولیس اورپراسیکیوٹرز کی ٹریننگ کےفقدان سےنظام انصاف متاثرہورہاہے، تفتیشی نظام میں بہتری کیلئے پولیس میں انویسٹی گیشن کیڈربنانےکی ضرورت ہے۔

کمیٹی نے صنفی بنیاد پر تشدد کے اعدادوشمار کا بھی جائزہ لیا اور ایسے مقدمات کی سماعت کے لیے مخصوص عدالتوں کے قیام پر زور دیا۔

Comments

- Advertisement -