پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم کی شادی کی سالگرہ منانے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر فیصل نقوی کو شادی کی نویں سالگرہ کی مبارک باد منفرد انداز میں دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جگن ڈھول والوں کو اپنے گھر میں قائم دفتری حصے میں لے آتی ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر شوہر کو گلاب کے پھولوں کا ہار پہنا کر مبارک باد دیتی ہیں۔
View this post on Instagram
جگن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے تمہیں شرمندہ اور پاگل کرنا بہت پسند ہے، میرے پاگل پن کو برداشت کرنے اور ہمیشہ میرا ساتھ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘
اداکارہ کا یہ منفرد انداز شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی پسند آیا اور ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ایک خاتون صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جگن کو دیکھو، وہ ڈھول والوں کو اپنے دفتر میں لے آئی یہ اگلے درجے کا پاگل پن ہے۔‘
جگن نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’چھوٹی سی زندگی ہے اسے مزے سے جیو اور خوشیاں بانٹو، ہاں میں پاگل ہوں لیکن اچھے قسم کی پاگل ہوں۔‘