تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جگن کاظم نے علیزے شاہ کا مذاق اڑا دیا؟ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم کی علیزے شاہ کی طرح گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر جگن کاظم کے شو میں گرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائیو شو میں گلوکارہ شازیہ منظور پرفارم کررہی ہیں اور اس دوران جھومتے ہوئے انداز میں شازیہ منظور کے پاس آتی جگن کاظم توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گرپڑیں۔

شازیہ منظور نے جگن کاظم کو سہارا دیتے ہوئے سنبھالا تاہم گلوکارہ خود بھی گرتے گرتے بچیں۔

اب ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ تبصرہ کرہے ہیں کہ جگن کاظم نے براہ راست شو میں اداکارہ علیزے شاہ کا مذاق اڑایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ریمپ واک کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اچانک پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گر گئی تھیں۔

تاہم اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کا بہت مذاق اڑایا گیا تھا۔

بعدازاں شازیہ منظور نے بتایا تھا کہ علیزے نے عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا جب ہم واپس مڑے تو ان کا پاؤں پھسل گیا اور میں نے اسے اٹھایا۔

Comments

- Advertisement -