جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ورون دھون کی نئی فلم "جگ جگ جیو” لیک ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر کو معاشی دھچکا ملا ہے جہاں ان کی نئی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی آن لائن پورٹل پر لیک ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم آخرکار بڑی اسکرین کی زینت بن گئی، جس کا خوب چرچا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ باکس آفس پر کمال کردے گی۔

مگر باکس آفس کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ فلم ریلیز ہوتے ہی متعدد ٹورینٹ سائٹس پر لیک ہو چکی ہے جس سے اس کا بزنس شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورون دھون کا ابرار الحق کے لیے پیغام وائرل

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جے جے جے کو پہلے ہی متعدد غیر قانونی ویب سائٹس پر آن لائن لیک کیا جا چکا ہے جن میں تامل روکرز اور اور مووی رولز شامل ہیں، اس کے علاوہ فلم ٹیلی گرام گروپ پر مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بھی دستیاب ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بالی وڈ اسٹار ورون دھون کی فلم پائریسی کا شکار ہوئی، اس سے قبل ان کے بڑے پروجیکٹس جیسے کہ دھکڑ، ٹاپ گن، ماورک، بھول بھولیا تو، کے جی ایف ٹو، آر آر آر، رن وے 34 اور دیگر بڑے پروجیکٹس بھی لیک ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں