جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

جےیوآئی نے امیدواروں کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جے یوآئی نے عام انتخابات کے لیے سندھ سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کے ماطابق راشدسومرو این اے 194 اور پی ایس 5 سے الیکشن لڑیں گے۔ اسلم غوری این اے 235 اور پی ایس 97 سے امیدوار ہوں گے۔

سائیں عبدالقیوم این اے199، این اے201 اور پی ایس 6 سے امیدوار ہوں گے جب کہ ناصر محمود سومرو این اے196 ، پی ایس 106 ، پی ایس 18 سے امیدوارہوں گے۔

- Advertisement -

سائیں عبداللہ مہراین اے 193، ڈاکٹرابراہیم جتوئی این اے192سےلڑیں گے۔ میرعابد جتوئی پی ایس 8شکار پورسے امیدوار ہوں گے۔

آغاایوب شاہ این اے 200، میرشاہ زین بجرانی  این اے191 سے حصہ لیں گے، امیربخش عرف میرمہرپی ایس 25 ، پپو خان چاچڑپی ایس 21  سےامیدوار ہوں گے۔

عبدالرزاق عابد لاکھو این اے 197 قمبر شہداد کوٹ سے امیدوار ہوں گے جب کہ مولانانور الحق این اے 239، مولانانصیر الدین سواتی  این اے 244 سے لڑیں گے۔

سمیع سواتی پی ایس  116 کراچی سےامیدوار ہوں گے۔ قاری عثمان این اے243 اور پی ایس 114 جبکہ عمرصادق پی ایس 111 سے امیدوار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں