تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’ہم دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑے تھے واپس ’وائٹ لسٹ‘ میں آئے‘

جمعیت علما اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑے تھے واپس ’وائٹ لسٹ‘ میں آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑے تھے واپس وائٹ لسٹ میں آئے لیکن آج آئی ایم ایف نئی وسط دینے کے لیے مزید شرائط عائد کررہا ہے، ہم ان کی روش کی مذمت کرتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اب امریکا سپر پاور نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر دلدل میں جاچکے ہیں نہیں معلوم تھا ملک کو دلدل سے نکالنے میں کس قدر مشکلات درپیش ہوں گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلی بار عالمی اداروں کو چیلنج کیا جارہا ہے ہم آپ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ہم روس، سعودی عرب اور چین سے بھی بات کریں گے، انہوں نے دوست ممالک کا اعتماد مجروح کیا ہم بحالی میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی طرح بھی معاشی خود مختاری پر سودا کرنے کو تیار نہیں ہیں، ہمارا صوبہ خیبرپختونخوا دیوالیہ ہوچکا ہے جب متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی حکومت تھی تو 78 ارب روپے کا قرضہ تھا جب اے این پی نے حکومت چھوڑی تو 117 ارب کا قرضہ تھا اب پی ٹی آئی کی حکومت ہے تو صوبے پر ایک ہزار ارب کا قرضہ ہے اور ملازمین کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ آج یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ ہم اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، عمران خان اپنی ساڑھے تین سالہ اور کے پی میں دس سالہ کارکردگی بتائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم یہ بھی کہتے ہیں جے یو آئی اب اس صوبے کا مستقبل ہے کارکنان کو ہدایت کرتا ہوں کہ عوام کے پاس جائیں اور انہیں مطمئن کریں۔

Comments

- Advertisement -