ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کے خلاف جمعیت علما اسلام سندھ میں متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے خلاف جمعیت علما اسلام سندھ میں متحرک ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں جے یو آئی نے جی ڈی اے کا متبادل اتحاد قائم کرنے کی تیاریاں کرلیں، جمعیت علما اسلام کے رہنما راشد سومرو کے سندھ کی اہم شخصیات سے رابطے مکمل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی مخالف الائنس میں پارٹیوں کے بجائے شخصیات کو شامل کیا جائے گا، راشد سومرو اب تک علی گوہر مہر، ذوالفقار مرزا، سردار معظم عباسی سے ملاقات کرچکے ہیں۔

- Advertisement -

راشد سومرو نے ابراہیم جتوئی، حسنین مرزا، آغا تیمور، صدر الدین راشدی، لیاقت جتوئی سے بھی ملاقاتیں کیں اور قوم پرست جماعتوں کے سربراہان سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بننے والے نئے الائنس کی سربراہی جے یو آئی کرے گی، پیپلزپارٹی مخالف نیا الائنس اضلاع کی سطح پر بنے گا۔

نیا الائنس سندھ کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے تحریک کا آغاز بھی کرے گا، جے یو آئی کی قیادت میں بننے والا الائنس اضلاع کی سطح پر مسائل کو اجاگر کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی مخالف بننے والا الائنس اب تک لاڑکانہ میں ایک نشست جیت چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں