تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا، جے یو آئی کے شیرانی گروپ نے پی ٹی آئی سے اتحاد کرلیا

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) شیرانی گروپ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ باضابطہ اتحاد کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق فضل الرحمان کے پرانے ساتھی مولانا شیرانی گروپ کے ہمراہ خیبر پختون خواہ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جے یو آئی کے 25 رکنی شیرانی گروپ کا پی ٹی آئی کیساتھ سیاسی و مذہبی معاملات پر اتحاد ہوگیا ہے، جس کے بعد دونوں جماعتوں نے اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی مکمل اتفاق ہوا ہے۔

اس موقع پر مولانا محمد شیرانی کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے،  سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے۔ مولانا شیرانی نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں رفاقت کو نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جے یو آئی پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں، ارفع مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد سیاست کا امتیاز ہے، اہل علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی فرمائیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں طے پانے والے معاملات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، پاکستان تحریک انصاف روایتی سیاست سے بالاترہے، ہم اعلیٰ سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -