تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج جیل میں مر سکتے ہیں، ڈاکٹرز

اسٹاک ہوم : ڈاکٹروں نے وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولیان اسانج کی  خراب صحت پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر انھیں فوری طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو جیل میں مرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی صحت سے متعلق 60 ڈاکٹروں نے برطانوی وزیرداخلہ کوخط لکھ دیا، خط میں ڈاکٹروں نے جولین اسانج کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہارکیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے اڑتالیس سالہ جولین اسانج کوفوری طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو جیل میں ان کی جان کوخطرہ  ہے ، وہ مر سکتے ہیں ، جولین اسانج جنوب مشرقی لندن کی جیل میں قید ہیں۔

جولین اسانج نے سوئیڈن میں زیادتی کیس میں حوالگی سے بچنے کے لئے دوہزاربارہ سے لندن میں ایکواڈورکے سفارتخانے میں پناہ لے رکھی تھی ، جس کے بعد اسانج کو اپریل میں سفارتخانے سے بے دخل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : ضمانت کی خلاف ورزی پر جولین اسانج کو 50 ہفتے قید کی سزا

خیال رہے مئی میں اسانج کوبرطانوی پولیس نے گرفتارکرلیا تھا، ان کو ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی لندن کی ایک عدالت نے پچاس ہفتوں کی سزا سنائی تھی اور وہ یہی سزا کاٹ رہے ہیں۔

جولین اسانج امریکا کوبھی مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے وکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی درخواست پر دستخط کئے تھے، امریکا کو حوالے کرنے کے مقدمے کی کارروائی اگلے سال فروری میں شروع ہو گی۔

واضح رہے جولین اسانج کی وکی لیکس نے دوہزاردس میں سی آئی اے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کئے تھے جبکہ اپریل 2017 میں وکی لیکس نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی سیکورٹی ایجنسی نے پاکستان کے موبائل سسٹم کی ہیکنگ کی، ہیکنگ کے لئے مختلف سائبر ویپنز استعمال کئے تھے۔

Comments

- Advertisement -