تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

جنید جمشید کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی، بھائی

کراچی : طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مبلغ جنیدجمشید کی میت کی شناخت ہو گئی، اس حوالے سے ورثاء کو آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ گزشتہ روز ان کی اہلیہ کی میت کی شناخت بھی ہو گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق جنید جمشید کی میت کی شناخت ہوگئی ہے جس کے بعد ان کے ورثاء کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ آ کر جنید جمشید کی میت لے جا سکتے ہیں۔

پمز اسپتال اسلام آباد میں ہونے والے ڈی این اے ٹیسٹ میں جنید جمشید کی میت کی شناخت چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی عمر کی جانچ کے ذریعے ہوئی۔

حادثے کی تفصیلات جاننے کے لیے کلک کیجیئے، جنید جمشید طیارہ حادثہ میں شہید

 اس حوالے سے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا ہے کہ بدھ کے روز ہمیں ڈی این اے رپورٹ مل جائے گی جس کے بعد ہم میت لے کر کراچی آجائیں گے، توقع ہے کہ نمازہ جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی، تاہم حتمی اعلان جب ہی کیا جائے گا۔


  یہ بھی پڑھیے : جنید جمشید کی اہلیہ کی میت کی شناخت ہو گئی


انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کی نمازہ جنازہ معین خان اکیڈمی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی کیوں کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کی وجہ سے وہاں نماز جنازہ کا انتظام نہیں کیا جا سکے گا جب کہ تدفین دارالعلوم کورنگی میں ہو گی جہاں قبر پہلے تیار کر لی گئی ہے۔

 واضح رہے گزشتہ روز جنید جمشید کے اہلیہ نیہا جنید کی بھی میت کی شناخت ہوگئی تھی اور ان کا جسد خاکی اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -