تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

جنید جمشید کی میت کو سپردِ خاک کردیا گیا

کراچی : مذہبی اسکالر،عاشق رسول اور سچے پاکستانی جنید جمشید کی میت کو دارالعلوم کورنگی میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے، ان کی نمازجنازہ مولانا طارق جمیل کی امامت میں معین خان اکیڈمی میں نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی تھی۔

دارالعلوم کورنگی میں جنید جمشید کی تدفین کردی گئی ہے ان کی نماز جنازہ طارق جمیل نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں معین خان اکیڈمی میں ادا کروائی جس کے بعد ہزاروں لوگوں کے کارواں کے ساتھ میت کو دارالعلوم کورنگی لایا گیا تھا۔

اس موقع پر جنید جمشید کے صاحبزادے، جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید، مولانا طارق جمیل، دارالعلوم کورنگی کے جید علمائے کرام، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، معروف کر کٹرز محمد حفیظ، راشد لطیف، معین خان سمیت ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نےکہا کہ جس شان سے جنید جمشید کا جنازہ اٹھ رہا ہے ایسی شان تو بادشاہوں کے جنازے میں نہیں دیکھے، مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اللہ جسے پسند کرتا ہے جس سے محبت کرتا ہے اس کی محبت لوگوں کے دل میں ڈال دیتا ہے

انہوں نے اپنے دیرینہ ساتھی جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیرقبل بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آرہاہوں آپ سے بہت دن ہوگئے ملاقات نہیں ہوئی‘ کچھ دیر بعد یہ درد ناک خبر ملی۔

jj-post-4


واضح رہے معین خان کرکٹ اسٹیڈیم 80 فیصد سے زائد لوگوں سے بھرچکا تھا جب کہ اسٹیڈیم سے باہر بھی نمازِ جنازہ کے انتظامات کیے گئے تھے‘ چاروں اطراف حسا س اداروں کے اہلکاراوررینجرزکے اہلکار سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔

jj-post-3

دوسری جانب ان کی اہلیہ نیہا جنید کا جسدِ خاکی لاہور میں جنازہ گاہ پہنچادیا گیا جہاں ان کی بھی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

یاد رہے گزشتہ روز طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت ان کے بھائی کے حوالے کر دی گئی تھی، جنید جمشید کی میت ان کے بھائی ہمایوں جمشید نے پمز ہسپتال سے وصول کی تھی، جس کے بعد کراچی روانگی کے وقت نور خان ائربیس پربھی ان کی نمازجنازہ ادا کی گئی تھی ، جس میں ائرچیف مارشل سہیل امان سمیت وزراء اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

ju2

جب کہ گزشتہ روز نور ایئر بیس میں ادا کی گئی نماز جنازہ کے موقع پر جنید جمشید کے جسد خاکی کو پاک فضائیہ کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور ان کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر 130 طیارے کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی تھی۔

ju


مزید پڑھیں : جنید جمشید کاجسد خاکی کراچی پہنچ گیا، اہل خانہ کے حوالے


جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا کہنا تھا دل دل پاکستان کا اس قوم نے حق ادا کردیا، اب تک جنید کو صرف اپنا بھائی سمجھتا تھا آج احساس ہوا جنید تو پورے پاکستان کا بھائی تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں تینوں مسلح افواج کا بھی بے حد مشکور ہوں، جس طرح قومی پرچم میں میت کو لپیٹ کر یہاں بھیجا گیا، وہ ہماری فیملی کیلیے دلی تسکین کا باعث ہے۔

ڈاکٹرالطاف کا کہنا تھاکہ جنید جمشید کی میت کی شناخت ڈینٹل ہسٹری سے ہوئی، جبڑے، دانتوں کی ساخت اور فلنگ سے شناخت ممکن ہوئی۔


مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ: جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید


واضح رہے کہ سات دسمبرکو پی آئی اے کے اے ٹی آرطیارہ حادثےمیں عملےکے پانچ ارکان سمیت سینتالیس افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس میں مذہبی اسکالر جنید جمشید اور انکی اہلیہ شامل تھی۔

Comments

- Advertisement -