جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

بابر کی کپتانی میں کمزور ٹیموں کو ہرا کر نمبر ون بنے، جنید خان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں ہم کمزور ٹیموں کو ہرا کر ون ڈے میں نمبر ون بنے تھے۔

سابق فاسٹ بولر جنید خان نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں سابق کپتان بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار بلے باز بطور کپتان اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ چار سالوں میں بابر کی کپتانی میں کوئی بہتری نہیں آئی اگر آپ سرفراز احمد کو دیکھیں تو وہ روز بروز بہتر ہوتے چلے گئے تھے ہم نے ان کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتی، ٹی 20 میں نمبر ون ٹیم بنے۔

- Advertisement -

جنید خان نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بابر کی کپتانی میں ون ڈے میں نمبر ون بن گئے لیکن ہم کمزور ٹیموں کے خلاف کھیل کر نمبر ون بنے، بابر بطور بیٹر شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ان کی کپتانی اچھی نہیں تھی۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پیٹ کمنز کو دیکھیں اس نے آسٹریلیا کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ جیتا، وہ جارحانہ ہے کھلاڑیوں سے بات کرتا ہے۔

جنید خان نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائر ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے بھی جدوجہد کی لیکن ان کا اب بھی ریکارڈ اچھا ہے، دھونی اور اسٹیفن فلیمنگ جارحانہ نہیں تھے لیکن وہ ٹیم کی قیادت کرنا جانتے تھے بابر میں وہ خصوصیات نہیں ہیں، آپ کو لڑکوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بولنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے چار سال تک تمام فارمیٹس کی کپتانی کی لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بابر اعظم کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے اور ان کی جگہ ٹیسٹ کی کپتانی شان مسعود اور ٹی 20 کی قیادت شاہین آفریدی کے سپرد کی گئی جبکہ ون ڈے کا کپتان ابھی کسی کو نہیں بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں