تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

لڑکیوں کو کھانا بنانے والے لڑکے پسند ہیں، جنید خان

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کےے معروف اداکار جنید خان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ایسے لڑکے پسند ہیں جنہیں کھانا بنانا آتا ہو۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جنید خان کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے نئے ڈرامے سے متعلق گفتگو کررہے ہیں، اداکار نے بتایا کہ ڈرامے میں انہیں اپنے کردار پر لوگوں اور خصوصاً خواتین کی جانب سے بہت اچھا ردعمل ملا ہے۔

جنید خان نے کہا کہ خواتین ان کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئئے کہہ رہی ہیں کہ جو لڑکا کھانا بنانا جانتا ہو اس سے زیادہ بہتر ہمسفر کون ہوسکتا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ اصل زندگی میں اس حوالے سے لڑکوں کو آگاہی فراہم کرنی چاہیے۔

جنید خان نے مزید کہا کہ میرا خیال ہی کہ مجھے اپنا ایک کوکنگ شو شروع کردینا چاہیے۔

واضح رہے کہ جنید خان نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حبا بخاری، عثمان پیرزادہ، نازش جہانگیر، عفت عمر ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -