پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

جنید صفدر کا ولیمہ، اہم شخصیات کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (18 جنوری 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں اہم شخصیات نے شرکت کی ہے۔

جنید صفدر اور ان کی دلہن شانزے علی کے دعوت ولیمہ کا خصوصی اہتمام شریف فارمز جاتی امرا رائیونڈ میں کیا گیا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں، دعوے ولیمہ میں وفاقی و صوبائی وزرا اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

@murtazaviewsJunaid Safdar and his stunning wife Shanzay Rohail at their Walima Reception in Lahore @ @IrfanAhsanOfficial♬ Rab Hasta Hua Rakhe Tumko Darpan Shah – Darpan Shah

دلہن شانزے علی یادگار دن کے موقع پر گلابی سوٹ جبکہ دولہے میاں جنید صفدر نے گرے کلر کی شیروانی کا انتخاب کیا۔ واضح رہے کہ دلہن شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

گزشتہ روز جوڑے کے نکاح کی تقریب لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی تھی۔ تقریب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اہلخانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا و دیگر نے شرکت کی تھی۔

جنید صفدر کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں شانزے علی کو نکاح نکامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں