تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

لندن: سابق محبوبہ کے قتل کا الزام، برطانوی شہری کے خلاف مقدمہ درج

لندن : برطانوی پولیس نے سابق محبوبہ کے قتل کے الزام میں گرفتار  32 سالہ شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی پولیس نے 33 سالہ جون جونز نامی خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار مائیکل فورن نامی شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے قتل کا مقدمہ خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد درج کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جون جونز 31 دسمبر کو 2018 ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد مغربی بروموچ میں واقع گھر سے مردہ حالت میں برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’ہمارے پاس مسز جون کو تیز دھار آلے سے تشدد کے بعد قتل کرنے کے شواہد موجود ہیں‘۔

پولیس نے 32 سالہ مائیکل فورن کو برطانیہ کے علاقے لیورپول سے ہفتے کے روز چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو ویسٹ مڈلینڈ کی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا تھا جہاں اس کے خلاف قتل کا مقدمہ کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر نے تحقیقات میں معاونت کرنے پر شہریوں کا شکریہ کیا۔

خیال رہے کہ جون جونز گذشتہ کچھ روز سے لاپتہ تھی جس کی شکایت مقتولہ ک بہن نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں : مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

مزید پڑھیں : لندن: فائرنگ اور چاقو زنی کی واردات، دو افراد قتل 4 زخمی

خیال رہے کہ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں تین افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں پولیس افسر سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -