جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے بھارت نے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کر دیے۔
بھارتی ہائی کمیشن نےقومی جونیئر ٹیم اور آفیشلز کے ویزے جاری کر دیئے ہیں اور حکومت پاکستان نے قومی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
قومی دستےکےآدھےسے زائد ویزے کوریئر کےذریعے پی ایچ ایف کو موصول ہو گئے ہیں جب کہ بقیہ بھی جلد موصول ہوں گے۔
قومی ٹیم کی 19 نومبر کو بھارت روانگی شیڈول ہے ٹورنامنٹ 24 نومبر سےشروع ہو گا جو 5 دسمبر تک جاری رہے گا۔
اس سے قبل فیڈریشن نے واہگہ بارڈر کے ذریعے ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس کی اجازت نہیں ملی تھی۔
قومی ٹیم اب لاہور سے براستہ دبئی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی جائے گی۔ پی ایچ ایف نے ایونٹ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
Comments
- Advertisement -