اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

جونیئراسکواش چیمپیئن شپ جیتنے کے بعد قومی ٹیم وطن پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پولینڈ میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،ٹیم کا استقبال ایئرچیف سہیل امان نےکیا.

تفصیلات کےمطابق پولینڈ میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد قومی اسکواش ٹیم وطن پہنچ گئی جہاں نور خان ایئر بیس پر ایئر چیف سہیل امان نے ٹیم کا استقبال کیا.

پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن کے فائنل میں مصر کو 1-2 سےشکست دے کر جیت اپنے نام کی.

*پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایئر چیف سہیل امان کا کہناتھا کہ جونیئر اسکواش ٹیم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا،جونیئراسکواش ٹیم کی جیت پر فخر ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ جونیئر ٹیم مستقبل میں تین انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے جا رہی ہے،امیدہے کہ ٹیم آگے بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی،ہمیں بچوں کو سہولیات دینی چاہئیں اور ہم سب کو چاہیے کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں.

واضح رہے کہ دو ہزار آٹھ کے بعد پاکستان نے پہلی مرتبہ اور مجموعی طور پر چھٹی بار ورلڈ جونیئرٹیم اسکواش چیمپیئن شپ اپنے نام کی، پاکستان نے آخری بار یہ ٹائٹل 2008ء میں حاصل کیا تھا.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں