منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

’جراسک پارک‘ کے نامور ہالی ووڈ اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن(13 جولائی 2026): نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔

ان کے اہلخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیم نیل کا انتقال آسٹریلیا میں اچانک اور غیر متوقع طور پر ہوا ہے۔خاندانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ سیم نیل کا انتقال کینسر کے باعث نہیں ہوا، وہ اس موذی مرض سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیم نیل نے اپنے طویل فلمی کریئر کے دوران ‘جراسک پارک’ اور ‘دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبر’ جیسی متعدد عالمی شہرت یافتہ بلاک بسٹر فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں یادگار اور مرکزی کردار ادا کر کے دنیا بھر میں داد سمیٹی۔

ان کی اچانک موت پر شوبز انڈسٹری اور دنیا بھر میں موجود ان کے مداح گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں