تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا میں زمین گاڑی نگل گئی

‌اگر آپ رات میں گاڑی صحیح پارک کریں اور صبح وہ زمین میں دھنسی ہوئی ملے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا، ایسا ہی ایک واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں زمین گاڑی نگل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے شہر نیویارک میں کھڑی گاڑی اچانک سڑک میں دھنسنے کے حیران کن واقعے نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیا کہ آخر کس طرح اتنی بڑی گاڑی اچانک زمین میں دھنس گئی۔

گاڑی زمین میں دھنسنے کی تصاویر مختلف تصاویر نیویارک کونسل کے رکن رابرٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

 سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر زمین میں دھنس چکا ہے جبکہ پچھلی جانب سے آدھا حصہ سڑک سے اوپر ہے۔

فائر فائٹر اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زمین دھنسے کی وجہ کوئی زلزلہ یا دھماکہ نہیں بلکہ پانی کے باعث سڑک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا اچانک اندر دھنس گیا۔

فائر فائٹر عملے نے گاڑی کو گھڑے سے نکال کر متاثرہ سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے تاکہ سڑک کی مرمت کی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -