بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

این سی او سی کے سربراہ اسدعمر کورونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کے خلاف جنگ میں بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر اسدعمر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ٹوئٹر پر اسد عمر نے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میرا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے اور خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر کورونا علامات اور اپنی طبیعت کے حوالے سے مزید تفصیل فراہم نہیں کی تاہم مختصر پیغام میں انہوں نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ان سے قبل میں کئی وفاقی وزیر، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورونا سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی کورونا میں مبتلا ہوئے اور انہوں نے کورونا کو شکست دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں