اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

جسٹس عالیہ نیلم باضابطہ طور پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جسٹس عالیہ نیلم کو باضابطہ طور پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کر دیا۔

جسٹس عالیہ نیلم کل لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف لیں گی۔ حلف برداری کی تقریب کل صبح ساڑھے 9 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیں گے۔

دو جولائی کو ججز کی تقرری سے متعلق سپریم جوڈیشل کمیشن میں اجلاس ہوا تھا جس میں جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

جسٹس عالیہ نیلم 12 نومبر 1966 کو پیدا ہوئیں جبکہ انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے یکم فروری 1996 کو بطور وکیل پریکٹس کا آغاز کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں