اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

پاناما بنچ میں شامل جسٹس عظمت سعید اسپتال میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناماکیس سننے والے بنچ میں شامل جسٹس عظمت سعیدکو دل میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی،چیف جسٹس اوردیگر ججوں نے عیادت کی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ دل کی تکلیف  کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ کی وین میں بلڈ کلاٹ تھا جو ختم کردیا گیا اور ان کی انجیو گرافی مکمل کرلی گئی۔

جسٹس عظمت سعید شیخ  کو دو ہفتے اسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت سات سے زائد ججز صاحبان  نے جسٹس عظمت سعید شیخ کی عیادت کی۔

دوسری جانب بیرسٹر اعتزاز احسن کہتےہیں شاید آج پاناما کیس نہ سنا جائے، جسٹس عظمت سعید پاناما کیس کی بینچ میں شامل ہیں جو روزانہ کی بیناد پر کیس کی سماعت کررہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں