اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس اعجازافضل خان نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس اعجازافضل خان نےقائم مقام چیف جسٹس کےعہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس عظمت سعید شیخ نے جسٹس اعجاز افضل سے حلف لیا۔
قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئروکلا، اٹارنی جنرل آف پاکستان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار اور دوسرے سینئرترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ سری لنکا کے دورے پر ہیں جس کے باعث ان کی وطن واپسی تک جسٹس اعجاز افضل خان قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ آئین پاکستان کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ خالی نہیں رکھا جاسکتا، چیف جسٹس کی غیرموجودگی میں سینئر ترین جج عارضی طور پر یہ عہدہ سنبھالتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔