ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

تم نے اپنی شکل دیکھی ہے، کیا شاہ رخ خان ہو، 4 شادیاں کیسے کرلیں؟ جسٹس ہاشم کاکڑ کا مقتول کے والد سے استفسار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جسٹس ہاشم کاکڑ نے قتل کیس میں مقتول کے والد کی چار شادیوں پر ریمارکس دیے تم نے اپنی شکل دیکھی ہے تم کیاشاہ رخ خان ہو،4 شادیاں کیسے کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قصور کے قتل کیس میں سزائے موت کے ملزم کی اپیل کی سماعت ہوئی، دوران سماعت مقتول کے والد نے کمرہ عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے سابقہ اہلیہ کو پہچاننے سے انکار کیا۔

وکیل مدعی نے بتایا کہ مقتول کی والدہ ملزم کو اللہ کے واسطے معاف کرنا چاہتی ہیں۔ عدالت نے والدہ سے پوچھا کہ کیا اس فیصلے پر کسی نے دباؤ ڈالا؟ والدہ نے جواب دیا کہ وہ ملزم کو اللہ کے واسطے معاف کرنا چاہتی ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا لاہوررجسٹری سےویڈیولنک میں یہ کون ہیں؟وکیل مدعی نے بتایا کہ سامنے کھڑے شخص کی سابقہ بیوی ہے جو قتل ہواوہ ان دونوں کا بیٹا تھا۔

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے مقتول کے والد سے سوال کیا مقتول کے والد کی کتنی شادیاں ہیں، جس میں والد نے بتایا کہ میری چار شادیاں ہیں۔

جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا تم نےاپنی شکل دیکھی ہے تم کیا شاہ رخ خان ہو،4 شادیاں کیسے کرلی۔

عدالت نے والدہ سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ محترمہ تم اس شخص کی کس چیز پر فدا ہوئی ، آپ اس شخص کی کس چیز پر راضی ہیں۔

وکیل ملزم نے عدالت سے درخواست کی کہ سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ راضی نامہ پیش کریں، پھر معاملہ دیکھیں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت لاہور رجسٹری میں رکھنے کی ہدایت کی۔

+ posts

راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں