منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

جسٹس انعام امین منہاس کی فیض حمید کے بھائی کی ضمانت بحالی کا کیس سننے سے معذرت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت بحالی کا کیس سننے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فراڈ کیس کے ملزم نجف حمید کی ضمانت بحالی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکیل صاحب اپنے مؤکل کو سمجھائیں، ایسے نہیں کرتے،’’ایسے نہیں ہوتا، میں یہ کیس اب نہیں سنوں گا۔‘‘

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے نجف حمید کی ضمانت منسوخ کی تھی، تاہم بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ضمانت بحال کر دی تھی۔

نجف حمید اپنے وکیل بیرسٹر راجہ قدیر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم اب کیس کی مزید سماعت اب چیف جسٹس کی جانب سے مقرر کیے جانے والے بینچ کے روبرو ہوگی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں