اسلام آباد: سپریم کورٹ میں دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے حوالے سے دلچسپ ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹراعظم علی کی ترقی کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرے موکل کو نظرانداز کرکے جونیئر افسران کوترقی دی گئی ہے۔
جسٹس منصور نے وفاقی آئینی عدالت سے متعلق دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا دستاویز سے دکھادیں جونیئرز کو ترقی دی گئی اور آپ کے موکل کو نظرانداز کیا گیا، کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتےہیں، ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسےہی ہیں یہاں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں


