اسلام آباد: جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کےجج کاحلف اٹھالیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی تقریب حلف برداری ہوئی۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے دیگر ججز بھی شریک ہوئے،جن میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل تھے۔
تقریب میں جسٹس میاں گل حسن نے سپریم کورٹ کےجج کاحلف اٹھایا ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔
اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس کے کے آغا اور فیڈرل شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن بھی تقریب میں موجود تھے۔
حلف برداری کی تقریب میں جوڈیشل کمیشن کے رکن ایڈووکیٹ احسن بھون، سپریم کورٹ افسران، اسٹاف اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔
چیف جسٹس اور دیگر ججز نے تقریب کے دوران جسٹس گل حسن کو عدلیہ کی اعلیٰ ذمہ داریوں اور آئینی اصولوں کے تحفظ کے لیے مبارکباد دی۔
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں


