جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

خلع کے بعد جہیز کے تنازع پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : خلع کے بعد جہیز کے تنازع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا اگر آپ نے بیوی کیساتھ اچھی زندگی گزارنی ہے تو بیوی سے سلامی مت لیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کے خلع کے بعد جہیز کے تنازع سے متعلق کیس میں اہم ریمارکس سامنے آگئے۔

جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ بن گیا ہے کہ اگر بیوی کو مکا یا تھپڑ ماریں گے تو اسی کو ٹارچر سمجھا جاتا یے، ذہنی تشدد کو نظر انداز کیا جاتا ہےحالانکہ یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز یے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے مزید کہا عورتیں جتنا کمپرومائز کرتی ہیں مرد انکے مقابلے میں 1 فیصد بھی نہیں کرتے، اگر عورت سے علیحدگی ہوگئی ہے تو اسکو عزت سے رہنے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے وقت دی گئی سلامی ہمیشہ بیوی کی ہوتی ہے ، اگر آپ نے بیوی کیساتھ اچھی زندگی گزارنی ہے تو بیوی سے سلامی مت لیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں