ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

گھر بیوی کے نام کرنا کوئی بڑی بات نہیں، میری تمام جائیداد بھی اہلیہ کے نام ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جسٹس محسن اختر کیانی بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے گھر بیوی کے نام کرنا کوئی بڑی بات نہیں، میری تمام جائیداد بھی اہلیہ کے نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے خاتون شہری کی بچوں کی حوالگی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے دونوں والدین کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر تمام بچوں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے بچوں کوتقسیم نہیں کیا جاسکتا، میاں بیوی میں جھگڑے ہوتے ہیں لیکن ان کو ماں باپ کی لڑائی میں تبدیل مت کریں۔

عدالت نے استفسار کیا کتنے بچے ہیں اور کس کس عمر کے ہیں، والدین نے بتایا کہ چار بچے ہیں، جن میں ساڑھے بارہ سے ساڑھے چار سال کی عمر کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، ایک چھوٹا بیٹا ماں کے پاس جبکہ تین بچے والد کے پاس ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا میاں بیوی میں علیحدگی ہوگئی ہے تو میاں بیوی نے عدالت میں بیان دیا کی علیحدگی نہیں ہوئی اور نہ علیحدگی چاہتے ہیں، جس پر عدالت کا سوال کیا دونوں میں علیحدگی نہیں ہوئی،پھر مسئلہ کیا ہے کہ چار سال سے الگ رہ رہے ہیں۔

خاوند کا کہنا تھا کہ علیحدگی نہیں چاہتا نہ دوسری شادی کی، یہ کہتی ہے گھرمیرے نام کرو، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا یہ توکوئی بڑی بات نہیں ہے، میں نے بھی اپنی ساری جائیداد اہلیہ کے نام کی ہوئی ہے، جج اور وکیل میاں بیوی اور بچوں کے دشمن ہیں، میاں بیوی خود جو معاملہ حل کرسکتے وہ جج اور وکیل نہیں کرسکتے۔

عدالت نے میاں بیوی کو ہدایت کی عرصہ سے عدالتوں میں دھکے کھا رہے دونوں بیٹھ کر معاملہ حل کریں، ایک دوسرے کو معاف کرنا اور معافی مانگنا سیکھیں، ایک کو غصہ آئے تو دوسرے کو خاموش رہناچاہیے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ ہر خاتون گھر میں سخت ہوتی ہے،عورت کا حوصلہ ہوتا ہے کہ ماں باپ کو چھوڑ کر خاوند کے ساتھ رہتی ہے، اب بچوں کی تربیت کا وقت ہے چند سالوں میں یہ بڑے ہوجائیں گے تو دونوں سے نفرت کریں گے، اس وقت اگر صلح بھی کریں گے تو کام نہیں آئے گی۔کیانی

عدالتی استفسار پر دونوں میاں بیوی ایک دوسرے سے معافی مانگنے پر تیار ہوگئے، جس پر عدالت نے دونوں کو کمرہ عدالت میں ساتھ بیٹھنے کی ہدایت کردی،

بعد ازاں عدالت نے سماعت آئندہ جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں