ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس : جسٹس منیب اختر کا 5 رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت میں جسٹس منیب اختر نے پانچ رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنےسے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63اے کی تشریح سےمتعلق نظر ثانی درخواست کی سماعت کا آغاز ہوا، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے سماعت کی۔

بینچ جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس مظہر عالم بینچ میں شامل ہیں تاہم 5رکنی لارجر بینچ میں شامل جسٹس منیب اختر سماعت کیلئے کمرہ عدالت نہیں آئے۔

- Advertisement -

جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا ، جس میں انھوں نے پانچ رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔

سپریم کورٹ کے جج نے خط میں کہا کہ پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی کی تشکیل نوپرتحفظات ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے جسٹس منیب کے خط کا آخری پیراگراف پڑھ کرسنایا اور جسٹس منیب کو بینچ میں شامل ہونے کی درخواست کردی۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ کچھ دیر پہلے جسٹس منیب کا ایک خط ملا ہے، انھوں نے خط میں لکھا ہے وہ آج کیس میں شامل نہیں ہوسکتے، میرے خط کو نظرثانی کیس میں ریکارڈکاحصہ بنایا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی اٹھ رہے ہیں اور جسٹس منیب کو درخواست کررہےہیں کہ وہ بینچ میں شامل ہوں، اگر وہ میں شامل نہیں ہوتے تو پھر نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا، ان سے درخواست ہے اس عدالتی کاروائی میں شامل ہوں ، آج انہوں نے دیگر بینچز میں مقدمات سنے ہیں۔

بعد ازاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آرٹیکل 63 اے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں