اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی دھمکی دینے پر جسٹس پارٹی نے آئی جی پنجاب سے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے دھمکی دینے پر جسٹس پارٹی نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی درخواست آئی جی پنجاب کو جمع کروادی۔
جسٹس پارٹی کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’عمران خان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند کرنے کی دھمکی دی، جس سے پورے ملک میں بے چینی پائی جارہی ہے‘‘۔
پڑھیں: افتخار محمد چوہدری نے اپنی ’’جسٹس پارٹی‘‘ کے نام سے نئی سیاسی پارٹی بنالی
درخواست گزار کےمطابق عمران خان کی دھمکی پر آئی جی کو خود ایکشن لینا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں کیاگیا جس سے قوم مایوس ہوئی، جسٹس پارٹی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ نقصِ امن کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔