The news is by your side.

Advertisement

‘جسٹس (ر) عظمت سعید میرے کلاس فیلو اور اچھے دوست رہے ہیں’

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید میرے کلاس فیلو اور اچھےدوست بھی رہے ہیں، پاناماکیس کےدوران کبھی جسٹس(ر)عظمت سعیدسےبات نہیں کی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے محمدزبیر نے کہا کہ بیرون ملک کسی کمیٹی سربراہ پر اعتراض ہوتا ہے تو وہ خود کمیٹی چھوڑ دیتا ہے جسٹس(ر)عظمت سعید پر اعتراض ہو رہا ہے تو خود کمیٹی سےالگ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نےجو آج جسٹس(ر)عظمت سعیدپربیان دیامتفق ہوں، تحفظات بہت ہوچکے ہیں اس لیے جسٹس(ر)عظمت کو کمیٹی الگ ہوناچاہیے، مشرف دورمیں جسٹس(ر) عظمت نیب میں شامل تھےاس لیےتحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ معاملے پر تو موجودہ حکومت نےڈھائی سال سےکچھ نہیں کہا، حکومت کو براڈشیٹ سے ایسی کیا محبت تھی کہ رقم بھجوا دی، ہمارے اثاثے ابھی بھی باہر موجود ہےتوتلاش کرلیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں