تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز

وزیراعظم عمران خان نےجسٹس (ر) گلزار احمد کا نام بطور نگراں وزیراعظم تجویز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کو وزیراعظم عمران خان کے نگراں وزیراعظم سےمتعلق خط موصول ہو گیا ہے جس میں جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام بطور نگراں وزیراعظم تجویز کیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعظم کا نام آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور شہباز شریف سے نگراں وزیر اعظم کے لیے نام مانگ لیے ہیں ناموں پر 7دن میں اتفاق نہ ہواتوالیکشن کمیشن نئے وزیر اعظم کا نام صدر کو دے گا۔

صدر مملکت کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ نگران وزیراعظم کاتقرروزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہونا ہے، 3 دن میں دونوں اطراف سے دو ارکان پر مشتمل کمیٹی کے لیے نام بھیجے جائیں۔

خط میں صدر نے وزیر اعظم اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے نام مانگ لیے ، آئین کے تحت وزیر اعظم اور لیڈر آف اپوزیشن دو دو نام دیں گے۔

خط میں کہا گیا کہ ناموں پر 7دن میں اتفاق نہ ہواتوالیکشن کمیشن نئے وزیر اعظم کا نام صدر کو دے گا جو حتمی ہوگا۔

جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کو مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوئے تھے۔ صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا تھا ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔ جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -