بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ریٹائر ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوکوئی ریٹائر ہوگئے ، انھوں نے ہندوں کے حق میں مندر بنانے کا فیصلہ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوکوئی ریٹائر ہوگئے، جسٹس رنجن گوگوئی کو 3 اکتوبر 2018 کو چیف جسٹس آف انڈیا مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اپنے عہد کے آخری ایام میں گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری بابری مسجد کیس کا حتمی فیصلہ سنایا تھا،چیف جسٹس رنجن گوگئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا تھا کہ تاریخی شواہد کے مطابق ایودھیا رام کی جنم بھومی ہے۔

مزید پڑھیں :   بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

- Advertisement -

فیصلے میں بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی حکومت کی زیرنگرانی بابری مسجدکی جگہ رام مندر بنے گا، تین ماہ میں بھارتی حکومت بورڈتشکیل دےکراسکیم تیارکرے اور مسلمانوں کوایودھیامیں 5ایکڑمتبادل جگہ دی جائے۔

خیال رہے اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد مغل بادشاہ بابر کے دور1528میں تعمیر کی گئی لیکن انتہا پسند ہندؤوں نےدعویٰ کیا تھا کہ مسجد کی جگہ ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔

تنازع پر پہلے مسجد بند کی گئی اور پھر باقاعدہ منصوبہ بنا کر جنونی ہندؤوں نے تاریخی یادگار پر دھاوا بول دیا گیا تھا، جس کے بعد فسادات میں مسجد کے اطراف مسلمانوں کے گھر بھی جلا دئیے گئےاور ان فسادات میں تین ہزار سے زائد مسلمانوں جان سے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں