لاہور : جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت ست عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
گورنر ہاﺅس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے جسٹس سید منصور علی شاہ سے لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ،صوبائی وزراءو ارکان صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، سینئر وکلائ،اعلیٰ سول حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سید منصور علی شاہ پندرہ ستمبر 2009ءکو لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے ،انہیں آئینی ،انتظامی ،انسانی حقوق اور ماحولیاتی استحکام کے حوالے سے امور پر دسترس حاصل ہے۔
سید منصور علی شاہ لاہور ہائی کورٹ کے 45ویں چیف جسٹس ہوں گے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے گورنر ہاﺅس لاہور میں ملک محمد رفیق رجوانہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔